السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
استاد محترم
وائٹ بورڈ پر کیا جانے والا تجزیہ دماغ کی گرہیں کھولتا ہے ۔ آپ کی باڈی لینگویج ، آپ کی آنکھوں ، ہاتھوں اور چہرے کے تاثرات اور آپ کا سمجھاتے ہوئے سوالیہ / استفھامیہ انداز انتہائی دلکش اور بات کی گہرائی عطا کرتا ہے ۔
اس لئے اگر ممکن ہو سکے تو پس پردہ آواز کی بجائے اسکرین کے سامنے کھڑے ہو کر طلبا کے سامنے ریکارڈنگ کی جائے تو بہت اثر پذیر ہوگا ۔
جیسا کہ مدینہ بک 3 کی مرتبہ آپ نے کیا تھا ۔
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ